انٹررینج نیٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا پولیس لائن میں انعقاد

 انٹررینج نیٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا پولیس لائن میں انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آل پنجاب انٹررینج نیٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا پولیس لائن فیصل آباد میں انعقاد کیا گیا ۔آل پنجاب انٹررینج نیٹ بال چیمپئن شپ 2024 کا پولیس لائن فیصل آباد میں انعقاد کیا گیا ۔

جس میں پنجاب بھر کی پولیس رینج کی نیٹ بال ٹیموں نے شرکت کی ۔ جس میں فیصل آباد پولیس کی نیٹ بال کی ٹیم نے بھی حصہ لیا ۔ تمام ٹیموں کے مقابلہ جات ہوئے جس میں فیصل آباد پولیس نیٹ بال نے تمام ٹیموں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انٹر رینج نیٹ بال چیمپئن شپ2024ء کی فاتح قرار پائی ۔جبکہ فیصل آباد ٹریفک پولیس کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ فیصل آباد پولیس نیٹ بال ٹیم نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کرفیصل آباد پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔آخر میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک امین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمز کو انعامات اورٹرافی دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں