دھی رانی پروگرام، فیصل آباد ڈویژن سے 511درخواستیں

دھی رانی پروگرام، فیصل آباد ڈویژن سے 511درخواستیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے \'\'دھی رانی پروگرام\'\' پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکی صدارت میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ عالم،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ثمینہ سیف نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد ممتاز بھی موجودتھے جبکہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد ڈویژن میں اجتماعی شادیوں کے لئے 511 درخواستیں موصول ہوئیں اورمجموعی طور پرڈویژن بھر میں 190 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں ہونگی۔ڈویژنل لیول پر قرعہ اندازی کے بعد پہلے مرحلہ میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرزپرضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی25 درخواست گزار خواتین کی شادی کی اجتماعی تقریب دو جنوری2025 کو متوقع ہے ۔ اجتماعی شادی کی تقریب میں ارکان اسمبلی سمیت ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران اور سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں