گوجرہ میں مختلف وارداتوں کے دوران لاکھوں روپے کا مال چوری
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا) چوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔چک نمبر361ج ب کے شکیل احمد کی حویلی میں نامعلوم چور داخل ہوئے اور قیمتی بھینس اور بکری چوری کر لی۔
چک نمبر367ج ب کے عبدالرزاق کی بیٹی کی شادی مقامی میرج ہال میں تھی کہ رخصتی کے وقت نامعلوم چوروں نے پرس کاٹ کر اس میں سے دو لاکھ روپے کے زیورات چوری کر لئے ۔چک نمبر361ج ب کے عبدالغفور کی حویلی مویشیاں میں داخل وہ کر چوروں نے ایک قیمتی بکرا چوری کر لیا۔چک نمبر344ج ب کے محمد ندیم کے ڈیرہ سے چوروں نے چارہ کاٹنے والی مشین اور واٹر پمپ وغیرہ چوری کر لئے ۔چک نمبر335ج ب کے غلام رضانے چک نمبر334ج ب میں دکان بنا رکھی ہے جس کا کنڈاکاٹ کر چوروں نے 6عددموٹر ٹوکہ،35پنکھے ،18عددپیڈسٹل فین سمیت لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔