ٹھیکریوالا 300سے زائد موٹر سائیکل چوری 155چھین لئے

ٹھیکریوالا 300سے زائد موٹر سائیکل چوری 155چھین لئے

پینسرہ (نمائندہ دنیا)ٹھیکریوالا کے علاقہ میں رواں سال کے دوران 300سے زائد موٹر سائیکل چوری جبکہ 155سے زائد چھین لی گئیں۔

چک نمبر66ج ب دھاندرہ67ج ب سدھار میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں رپوٹ ہوئیں سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ایک سال میں کوئی موٹر سائیکل گینگ گرفتار نہ کر سکی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل چور گینگ دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل چوری کے بعد اسے کے پارٹس فروخت کرنے لگے متاثرین مقدمہ اندراج کے بعد تھانہ کے چکر لگا لگا کر ہلکان ہونے لگے پولیس خاموش تماشائی بنتے ہوئے مقدمات کو دبانے کی کوششوں میں مصروف جس کی وجہ سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک اضافہ ہونے لگا متاثرہ شہریوں عمران،شیری ،ندیم،علی رضا ،رانا زاہد،و دیگر نے دنیا سے بات کرتے ہوئے کہا موٹر سائیکل چوری کے بعد پولیس نے مقد مات تو درج کر لئے لیکن کئی مہینے بعد بھی ملزم گرفتار ہوئے نہ ہمیں ہماری موٹر سائیکل واپس مل سکیں وزیرعلیٰ پنجاب ،آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد سے اپیل ہے موجودہ صورتحال کا نوٹس لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں