اختیارات سے تجاوز،صحافی کیخلاف کارروائی کرنیوالا تھانیدارمعطل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقامی صحافی کیخلاف رپورٹ درج کرنے والے اے ایس آئی بلال کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاوّن میں تعینات اے ایس آئی بلال کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مقامی صحافی خادم حسین کے خلاف رپورٹ درج کی گئی تھی جس کا سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی بلال کو معطل کرکے چارج شیٹ کردیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو معاملے کی جامع انکوائری کا حکم دیدیا، انکوائری رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آنے پرتھانیدار کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔