متعدد وارداتیں، گھر سے نقدی اور جہیز کاسامان چوری

 متعدد وارداتیں، گھر سے نقدی اور جہیز کاسامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعدد وارداتوں میں ملزمان نے گھر سے زیورات، نقدی اور جہیز ،گودام سے لاکھوں مالیتی سامان چوری کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقے محلہ پنج پیر کے رہائشی سجاد نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں اسکے گھر داخل ہوکر اسکے گھر سے نقدی، زیورات، واشنگ مشین، اوون، ڈرائیر، کپڑے اور برتنوں سمیت دیگر گھریلو اور جہیز کا سامان چوری کرلیا ہے ، دوسری طرف تھانہ جھنگ بازارکے علاقے امین پارک میں عابد حسین نامی شہری کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ ملزمان نے اسکے گودام کے تالے توڑ کر رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں، پنکھے ، نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیاہے ۔ اسی طرح تھانہ جھنگ بازارکے ہی علاقے حمید پارک کے رہائشی فضل الحق کے گھر سے اسکے ہمسائے نے اسکا موبائل ، نقدی ، چیک بُک اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں