ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
انہوں نے مختلف مدات میں ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے آبیانہ کے باقیداروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں واضح ریکوری سامنے آنی چاہیے ۔انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی ریونیو ریکوری کے اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے نامکمل جمع بندیاں جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے مسنگ ڈاکومنٹ کو تلاش اورریکارڈ پورا کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرزکو روزانہ رجسٹرار سے میٹنگز کرنے کی ہدایت کی اورباالخصوص جڑانوالہ، تاندلیانوالہ میں زیرالتواء میوٹیشن کلیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ناقص پرفارمنس پر شوکاز کا عندیہ دیا ۔