چنیوٹ :ڈی پی او کی جامع مسجد امیرحمزہ میں کھلی کچہری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد امیرحمزہ لاہور روڈ چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ایس ایچ او تھانہ سٹی ،انچارج شکایت سیل ،دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کروائی اورمتعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے ،فالواپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متلعق شرکاء کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ اور دیگر ڈیجیٹل پولیس سروسز سے شرکاء کو آگاہی دی۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا حضرت محمدؐکی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ،شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں۔شہری پویس سے متعلقہ شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ دوسری طرف سرکل ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوزنے بھی اپنے اپنے علاقوں میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہریاں لگائیں اورلوگوں کے مسائل سنے ۔