ڈی پی او جھنگ کی میونسپل کمیٹی احمد پور سیال میں کھلی کچہری
جھنگ ،گڑھ مہاراجہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے ۔
میونسپل کمیٹی احمد پور سیال میں گزشتہ روز کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنیں اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری میں عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے ،زیادہ تعداد خواتین کی تھی ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ بلال افتخارکیانی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست عوامی شکایات سن کر ان کے فوری ازالے کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہیں۔