پیر محل:آگ لگنے سے لاکھوں مالیتی پرالی چارہ جل کر خاکستر
پیرمحل (نمائندہ دنیا )پرالی کے بڑے ذخیرے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی پرالی چارہ جل کر خاکستر، فائر بریگیڈ نے 24 گھنٹوں بعد آگ بجھائی ۔
تفصیلات کے مطابق سندیلیانوالی قاضی غالب روڈ پر مہر احمد نواز نوہانہ کے ڈیرے کے قریب تنویر نامی شخص نے تقریبا 10 لاکھ مالیت کی پرالی یہاں ذخیرہ کر رکھی تھی جسے گزشتہ روز اچانک آگ لگنے سے پرالی چارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اور مقامی افراد نے 24 گھنٹوں کی بعد آگ بجھا دی ۔