جڑانوالہ :منشیات فروش گرفتار 2کلو چرس برآمد، مقدمہ درج
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، پولیس گشت اور ناجائز فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 104گ ب کے قریب سے ایک موٹر سائیکل سوارسلطان سے دوران تلاشی 2050گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔