شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقہ شیخانوالہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں شادی کی تقریب کے دوران ملزم عبدالرحمن، عدنان اور یونس ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے جنہیں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔