ایل پی جی گیس کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کرانیکا حکم

 ایل پی جی گیس کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کرانیکا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی گیس کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا۔۔۔

 اور ضلعی افسروں وپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکید کی ہے کہ ایل پی جی گیس کی مقرر کردہ قیمت پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل اور مالکان دکانداروں کو جیل بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کا قبلہ درست کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی گیس ری فلنگ کی دکانوں پر ایس اوپیز بھی چیک کئے جائیں اور غیر قانونی کام کرنے والوں کو فوری گرفت میں لاکر سامان ضبط کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر افسروں نے مختلف دکانوں کا دورہ کرکے قیمتوں پر عملدرآمد بھی چیک کیا اور بعض دکانداروں کو اوورچارجنگ پر بھاری جرمانے کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں