ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کیلئے مختلف روڈز کا دورہ

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ترقیاتی سکیموں  کے جائزہ کیلئے مختلف روڈز کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کا ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کیلئے مختلف روڈز کا دورہ ، ایکسیئن ہائی وے محمد احمد، کنٹریکٹرز و دیگر بھی ہمراہ تھے۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے چنیوٹ فیصل آباد ون وے روڈ ،جھمرہ فیصل آباد روڈ بائی پاس کا تفصیلی دورہ کیا اورسڑکوں کی تعمیر کے جاری کاموں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن ہائی وے کو تمام سڑکوں کے کام میں مزید تیزی کیلئے ہدایات جاری کیں ،انہوں نے کہا کہ ان مین سڑکوں پر ہیوی ٹریفک 24گھنٹے ہوتی ہے اس لیے فوری طور پر تمام سڑکوں کو ہموار کر کے کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے ،ضلع بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جن کو مقررہ مدت میں پورا کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں