کسی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائیگی:ڈی پی او چنیوٹ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت گزشتہ روز بھی لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کر دیئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے لوگوں کے مسائل سن کر درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے اوردرخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر گفتگو میں ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جار ہے ہیں ۔ فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں آنے والے شہریوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آکر ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے اور بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے ۔ عبداللہ احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی وجہ سے شہریوں کا تھانہ جات میں کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شہری بلاجھجھک میرے دفتر تشریف لائیں ،انکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او چنیوٹ نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ، جرائم کے خاتمہکیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اردگرد ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔