نئے سال کے آغاز پر تاجر اتحاد کی تقریب،کیک کاٹا گیا
جکھڑ (سٹی رپورٹر)نئے سال کے آغاز پر تاجر اتحاد کی تقریب میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں سرپرست اعلیٰ تاجر اتحاد چوہدری کامران نصرت ، صدر تاجر اتحاد طارق حسن رحمانی ، سینئر وائس چیئرمین رحمان بابا ، نائب صدر میاں ارقم ناصر ، سابق چیئرمین رضوان چوہدری ، چوہدری وقاص ، رانا کامران ، ایڈیشنل سیکرٹری ملک اجمل ، دانیال بھٹی اور فنانس سیکرٹری ریحان ڈوگر سمیت دیگر نے شرکت کی اور سال نو کی آمد پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا مانگی۔