ہیلتھ ا فسروں کی ملی بھگت، اتائی انسانیت کے دشمن

 ہیلتھ ا فسروں کی ملی بھگت، اتائی انسانیت کے دشمن

پینسرہ(نمائندہ دنیا)محکمہ صحت ،پنجاب ہیلتھ کمیشن کی مجرمانہ غفلت لاپروائی غفلت اور مبینہ ملی بھگت سے اتائی انسانی جانوں کے دشمن بن گئے ۔

علاج کے نام پر موزی امراض پھیلانے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔چک نمبر66ج ب دھاندرہ 67ج ب سدھار اتائیوں کی محفوظ پناہ گاہ درجنوں کلینک قائم جڑواں قصبوں سمیت جھنگ روڈ کی اطراف میں قائم کلینک پر انکوالفائیڈ ڈاکٹر سرکاری ہسپتال میں بطور ایکسرے ٹیکنیشین ڈیوٹی دینے والے بھی ڈاکٹر بنے مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے سیل کئے گئے کلینک کو دوبارہ غیر قانونی طور پر اوپن کر کے دوبارہ سے دھندہ کیا جا رہے شہریوں کی جانب سے افسروں اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایات سیل پر کی گئیشکایات پر بھی محکمہ میں بیٹھے افسروں پر کوئی اثر نہیں ہوا پیسے کی چمک پرافسروں نے اپنی آنکھیں بند کرتے ہوئے شہریوں کو اتائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں