گوجرہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی مضرصحت گو شت برآمد،مقدمہ درج

گوجرہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  مضرصحت گو شت برآمد،مقدمہ درج

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )فوڈ اتھارٹی نے بر وقت چھا پہ مار کر مضرصحت گو شت پکڑ لیا ، فوڈ سیفٹی آ فیسر ٹو بہ ٹیک سنگھ فہیم یو سف کو اطلا ع ملی کہ۔۔۔

 چک نمبر 421 ج ب کے قریب محمد خالد اور محمد عمر نا می ملزم رکشہ پر مضر صحت گو شت لے کر جا رہے ہیں جس پر فوڈاتھارٹی ٹیم نے چھاپہ مار کو ان کو روک لیا اوران کے قبضہ سے گا ئے کا ذبح شدہ بچھڑا برآ مد کر لیا، معا ئنہ کر نے پر گو شت مضر صحت نکلا۔فوڈ سیفٹی آ فیسر نے گو شت تلف کرتے ہوئے تھا نہ صدر پو لیس کو تحریری طو ر پر آ گاہ کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں