چناب نگر میں درجنوں اتائی ڈاکٹرز ، شہریوں کی زندگیوں کو خطرات

چناب نگر میں درجنوں اتائی ڈاکٹرز ، شہریوں کی زندگیوں کو خطرات

چناب نگر(نامہ نگار )شہری آبادیوں اور گرد و نواح کے دیہات و قصبات میں اتائی ڈاکٹرز کی تعداد درجنوں میں پہنچ گئی جن کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہو چکی ہے جو انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،ذرائع کے مطابق بعض اتائیوں نے مختلف کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سے ان کا نام استعمال کرنے کی باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے جس کے بدلے وہ ان ڈاکٹرز کو ماہانہ طے شدہ رقم ادا کرتے ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کی طرف سے کاروائی کی صورت میں یہ ڈاکٹرز کلینک خود کوکلینک کا اؤنر قرار دے کر اتائی ڈاکٹرز کو قانون کی گرفت سے بچا تے ہیں، یہ سلسلہ اس قدربڑھ چکا ہے کہ ہر دوسرے اتائی کلینک پر کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے نام کا بورڈ لگا ہوا ہے ا ور اس طرح اتائی بے خوف و خطر پریکٹس کررہے ہیں، جن کے غیر موثر علاج سے جان گنوا بیٹھنے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ، شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف مربوط کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں