معمولی تلخ کلامی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی تلخ کلامی کی بنا پر شہری کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے بازار نمبر 2 کے رہائشی حسن عثمان نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں کے ساتھ اس کا معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ جس بنا پر ملز موں نے اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔