چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کر ائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چنیوٹ محمود الحسن کی زیرنگرانی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عرفان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی اور موٹر سائیکل چور3 رکنی گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے 7 لاکھ سے زائد مالیتی مسروقہ جانور اور 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پولیس کو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزموں میں عرفان، طارق محموداور بابر شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے ،آپ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں