مکوانہ :ٹوٹ پھوٹ کے شکار روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا
مکوانہ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے رہنما بلال چودھری نے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار جڑانوالہ فیصل آباد روڈ تا سید والہ انٹرچینج کارپٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کردیا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 101 چودھری محمد اشرف اور فہیم ارشد چودھری بھی موجود تھے ۔ سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی مسلم لیگی رہنما بلال چودھری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سڑکوں کا نیا جال بچھایا جا رہا ہے ،حکومت عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبودکے لیے بہترین منصوبے لا رہی ہے ،مکوآنہ تا جڑانوالہ سید والہ روڈ کی تعمیر سے نہ صرف عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا بلکہ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔