ٹوبہ :پروبیشن آفس میں فائرفائٹنگ کی تربیت بارے سیمینار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل پروبیشن اینڈ پیرول کی ہدایت پر پروبیشن آفس میں فائرفائٹنگ کی تربیت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔۔۔
جس میں پروبیشنرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی، سیمینار کے مہمانانِ خصوصی میں سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گِل، بم ڈسپوزل ٹیکنیشن محمد عارف، اور انسٹرکٹر حافظ شکیب انوار شامل تھے ،پروبیشن افسران ڈاکٹر حسن رضا اور مس افشاں مہتاب کی نگرانی میں ہونے والے اس سیمینار میں شرکائکو آگ کے خطرات سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا گیا،ماہرین نے فائر ایکسٹنگویشر کے درست استعمال کے طریقے اور آگ لگنے کی صورت میں فوری ردعمل کے اصولوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر عملی مظاہرے کے ذریعے شرکاکو آگ بجھانے کے جدید اور موثر طریقے بھی سکھائے گئے ۔،شرکاکا کہنا تھا کہ اس قسم کی تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کو بھی تقویت دیتی ہے ۔