ٹوبہ :ڈی سی آفس میں دوسرے روز بھی کھلی کچہری

ٹوبہ :ڈی سی آفس میں دوسرے روز بھی کھلی کچہری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی آفس میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جہاں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح اور اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے ریونیو خدمت سروسز کے تحت شہریوں کے مسائل سنے اورایک ہی چھت کے نیچے تحصیلدار ، ریونیو اور اراضی ریکارڈ سنٹر افسران نے شرکت کی،افسران نے سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ،اس حوالہ سے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو متعدد سروسز کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں میرٹ پر عوام الناس کے مسائل بلا تاخیر حل کیے جا رہے ہیں، ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ ناقابل برداشت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں