جڑانوالہ :تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں آئی کیمپ کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں آئی کیمپ کا انعقاد، 21 مریضوں کے آپریشن کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 21 مریضوں کے آپریشن جبکہ 100 سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا، کیمپ کی نگرانی فیصل آباد کے سینئر آئی سرجن ڈاکٹر حسن رضا نے جبکہ ڈاکٹر فاریہ عاصم نے معاونت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔