چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کا بائی پاس اور رجسٹری سنٹر کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل کا جھنگ روڈ بائی پاس اورپنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سنٹر کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل نے گزشتہ روز جھنگ روڈ بائی پاس کا دورہ کیا۔
سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عمر علی ، ٹریفک پولیس افسر اظہر گجر ، ریسکیو 1122کے افسران و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکموں کی جانب سے ریفلیکٹرز لگانے کے عمل کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں ہیوی گاڑیوں ،ٹرالیوں پر ریفلکٹرز اور لائٹس لگوائیں ، ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 1000سے زائد گاڑیوں کو ریفلیکٹرز اور لائٹس لگوائی جا چکی ہیں ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سوشیو اکنامک رجسٹری سنٹر کے دورہ کے موقع پر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام فلاحی سکیموں میں شمولیت کے لیے پنجاب سوشیو اکنامک میں رجسٹریشن ضروری ہے ۔