پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا چھاپہ،گرانفروشی پر 6افراد گرفتار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے چھاپے مار کر پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر۔
6 افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔انہوں نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے شہر کے بعض علاقوں کا دورہ کیا اور پھل و سبزی،چکن،روٹی،کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے 130 انسپکشنز کیں اور گرانفروشی پر دکانداروں کو35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دکانوں پرنرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہے ، لہذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے ۔