ٹریفک پولیس کو ہتھکڑیوں کا اختیار دینا قابل مذمت:میاں اعجاز
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرزایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر میاں اعجاز حسین نے ٹریفک پولیس کو ہتھکڑیاں لگانے کے اختیارات دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اختیارات میں ایسا اضافہ کرپشن میں اضافہ کاسبب ثابت ہوگا، پہلے سلام پھر کلام والا رویہ معاشرہ میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے ، صوبائی حکومت کو ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اختیارات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقات میں کیا۔ میاں اعجاز حسین نے مزید کہا کہپٹرولنگ و ٹریفک پولیس اہلکاروں کا رویہ درست کروایا جائے ، ویگن ٹرانسپورٹرز سے بدتمیزی اور بلاجواز مقدمات درج کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں، سب کو اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے ، ادارے ذمہ داری سے کام کریں تو نظام درست ہوسکتا ہے ۔