جڑانوالہ :فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد زخمی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد کو زخمی کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 229 ر۔ب کے رہائشی رکشہ ڈرائیور امداد حسین کا اپنے سسرال سے تنازع چل رہا تھا۔۔۔
گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا ، زخمی امدادکے مطابق اس پر سسرالیوں نے فائرنگ کی۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ ستیانہ کے نواحی گاؤں74 گ ب میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 45 سالہ افتخار علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔