عقیدہ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جا ری رکھیں گے :قاری شبیر

عقیدہ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جا ری رکھیں گے :قاری شبیر

چناب نگر(نامہ نگار )مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ پر امن طور پر پاکستان کی سا لمیت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جا ری رکھیں گے ۔۔۔

جتنے فتنے بھی کام کر رہے ہیں وہ اسلام کو اس کی بنیاد سے ہلانا چاہتے ہیں اور استعماری قوتوں کی بالادستی کے خواہاں ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چناب نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ قادیانی پاکستان میں سامراجی تسلط چاہتے ہیں اور ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو مسمار کرنے پر لگے ہوئے ہیں،قادیانی حکومتی اداروں میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکمران اپنی اپنی سیاسی سرگرمیوں میں الجھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا قادیانی آئین و قانون کی رو سے کسی بھی قسم کی تبلیغی و دعوتی سرگرمی جاری نہیں رکھ سکتے جبکہ وہ چناب نگر جیسے حساس شہر میں مسلمانوں کے ایمانوں پر حملہ کرنے کے لیے مختلف قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جس پر علاقہ بھر میں مذہبی و دینی حلقوں کو شدید تشویش ہے ۔ قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا آئین کے محافظ اور آئین کو نافذ کرنے والے ہی جب ملک دشمن عناصر کی صفوں میں نظر آئیں تو ہم کس سے انصاف چاہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں