صدیق سہوترا ن لیگ اقلیتی ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر منتخب
جکھڑ (سٹی رپورٹر )صدیق سہوترامسلم لیگ ن اقلیتی ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کرسچن کالونی کمالیہ کے رہائشی واقلیتی رہنما صدیق سہوترا مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جس پر اقلیتی رہنماؤں ضلعی جنرل سیکرٹری اظہر حسین ، اقلیتی تحصیل صدر یونس سہوترا ، اقلیتی صدر سلیم مغل ، اقلیتی نائب صدر اکرام مسیح و دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے اقلیتی برادری کے مسائل کوحل کرنے میں بہترین کردار ادا کریں گے ۔