جھنگ :5 کلو سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

جھنگ :5 کلو سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

جھنگ،شورکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ڈی پی او جھنگ کے احکامات پر جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

 تھانہ صدر کے علاقے سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کے احکامات پر پولیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف 9D کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ، ریڈ کے دوران غیر قانونی اسلحہ بردار بھی پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ منشیات کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں