چناب نگر: متعدد قصابوں کا مٹن کی فروخت کے نام پر خریداروں سے فراڈ

چناب نگر: متعدد قصابوں کا مٹن کی  فروخت کے نام پر خریداروں سے فراڈ

چناب نگر(نامہ نگار )شہر میں بعض قصاب چھوٹے گوشت کی فروخت کے نام پر خریداروں کو کھلا دھوکہ دے رہے ، یہ قصاب چند ماہ کی عمرکے کٹے اور بچھڑے خرید کر ان کا گوشت تیار کرتے ہیں جس سے خریداروں کو دھوکہ دینا نہایت آسان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں بعض قصاب چھوٹے گوشت کے نام پر کٹے اور بچھڑے کا گوشت فروخت کر رہے ہیں، ان جانوروں کے سری پائے الگ سے خفیہ طور پر بیچے جاتے ہیں تاکہ ان کی دھوکہ دہی پکڑی نہ جاسکے ، کٹوں بچھڑوں کو ذبح کرکے بکروں چھتروں کے گوشت کا نام دیکر فروخت کرنے کا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے ، شہریوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے متعلقہ حکام سے مانیٹرنگ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں