جڑانوالہ میں ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ تقریب کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ جڑانوالہ میں بھی منائی گئی اس موقع پر تحصیل صدرپیپلزپارٹی رانا شفقت کے ڈیرے پر تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر پیپلز پارٹی جڑانوالہ رانا شفقت بھٹی کے ڈیرے پر ذوالفقار بھٹو مرحوم کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں رانا شعیب شفقت ایڈووکیٹ ،سٹی صدر ملک خالد، حکیم عمران ،ثنا ء اﷲثانی ، سلیم ٹیپو، رانا افضل شاہد، محمد منظور، نائب صدر و دیگر سٹی و تحصیل کے کارکنان نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ذوالفقار بھٹو کے مشن کو لے کر آگے چلیں گے اور انشاء اﷲاگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے ۔