کمالیہ :پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، مسافربے بس
کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ سے مختلف شہروں ٹوبہ،چیچہ وطنی ،عارفوالہ ، فیصل آباداور ملتان روڈ پرچلنے والی مسافر گاڑیوں کے مالکان نے مسافروں سے من مرضی کے کرائے وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں۔۔
مسافروں کے شکوہ پر اکثر کنڈکٹر مسافر مردو خواتین سے بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور مسافروں کو راستے میں ہی اتار دیتے ہیں،صورتحال پر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے ۔