ٹوبہ :چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ توصیف الرحمان کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیا گیا،دکانوں کے باہر پختہ تھڑوں کو مسمار کیا گیا جبکہ دکانوں کے باہر سامان کو اٹھا لیا گیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہر میں بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام جاری ہے ، شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جائیں گے ، گرین بیلٹس کو نئے سرے سے خوبصورت بنانے کیلئے دلکش اور سایہ دار پودے لگانے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے ۔