ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ صدر بازار ،تاجروں سے ملاقات

ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ صدر بازار ،تاجروں سے ملاقات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ذیشان لبھا مسیح نے صدر بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی تاجر وں سے بھی ملاقات کی۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا اور ریڑھیوں کے درمیان پانچ فٹ فاصلہ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ،تحصیل سطح پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر خود کر رہے ہیں، انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ کوڑا کرکٹ کو کوڑا دان میں ڈالیں اور میگا صفائی مشن میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں