سرکاری رہائش گاہوں کی ا الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی سرکاری رہائش گاہوں کی ا الاٹمنٹ میں۔
مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث کلرک اور درجہ چہارم کے ملازمین عرصہ دراز سے آفیسرز کیلئے مختص گھروں پر قابض چلے آرہے ہیں ،ذرائع کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی سمیت دیگر سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کی گئی ہیں ،جن میں گریڈ 18عہدہ کے افسروں کیلئے مختص لگژری رہائش گاہوں پر سکیل 9 کے جو نیئر کلرک اور درجہ چہارم کے ملازمین قابض ہیں ،جبکہ بعض ملازمین نے ایک سے زائد سرکاری گھروں پر قبضہ کر رکھا ہے ،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پر کشش سیٹوں پر تعیناتیوں کے دوران بعض اہلکاروں نے اپنے ذاتی گھر تعمیر کر کے کرایہ پر دے رکھے ہیں ،اور خود عرصہ دراز سے بڑے سرکاری گھروں میں رہائش پذیر ہیں ،جس کے باعث حقیقی مستحق ملازمین کو رہائش کے سلسلہ میں دشواریوں کا سامنا ہے ،اور وہ نجی گھر کرایہ پر حاصل کر نے پر مجبور ہیں ، متاثرہ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق گھر خالی کروا کر حقیقی مستحق ملازمین کو الاٹ کئے جائیں ۔