جھنگ:مبینہ مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ملزم گرفتار

جھنگ:مبینہ مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ملزم گرفتار

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کوتوالی کے علاقہ علی آباد بائی پاس کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔۔

جس میں موٹر سائیکل چوری سمیت 46 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے پولیس ناکے پر چیکنگ سے بچنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر ان کا اپنا ہی ساتھی امانت علی (سکنہ جلال آباد، جھنگ) زخمی ہو گیا۔ امانت علی کا تعلق ایک منظم چور گروہ سے بتایا جا رہا ہے جو موٹر سائیکل چوری سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے ۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دیگر ملزمان پسٹل اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں اور امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں