میونسپل کمیٹی شورکوٹ میں بھی یوم پاکستان پرپرچم کشائی کی گئی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا)یوم پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی شورکوٹ میں بھی 23مارچ کو پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار،مسلم لیگی رہنما چودھری خالد غنی،پرنسپل چناب کالج،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میاں غضنفر کاٹھیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جاوید اقبال،ہائی وے آفیسر محمد علی،سیکٹری یونین کونسل محمد عاصم،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ماریہ امداد،ڈپٹی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سعید کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر اسفند یار نے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمارے لئے بہت اہم ہے ،ہمیں آپس میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے ۔ملک کی ترقی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔