ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دارالامان ، اولڈ ایج ہوم کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے عید الفطر کے روز دارالامان ، اولڈ ایج ہوم،ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔۔
،اس موقع پر ڈی پی او عبادت نثار،اے سی علی سمیر اور دیگر افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے ،بعد ازاں انہوں نے ا ولڈ ایج ہوم کے مختلف حصوں بشمول لائبریری،ٹی وی روم،میس روم کا معائنہ کیا ،اور وہاں قیام پذیر افراد سے ملاقات میں انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا ،ڈی سی نعیم سندھونے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بوڑھے افراد کی خدمت اور انھیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ،کیونکہ خدمت خلق ہی انسانیت کی معراج ہے ،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت کی ،اور انہیں پھل و مٹھائی تقسیم کی ۔