بھوانہ:ٹی ایچ کیو ہسپتال کی منتقلی کیخلاف شہری سراپا احتجاج،ریلی

بھوانہ:ٹی ایچ کیو ہسپتال کی منتقلی  کیخلاف شہری سراپا احتجاج،ریلی

بھوانہ (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوانہ بیرون شہر نئی عمارت میں منتقلی کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج،حکومت اور انتظامیہ کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوانہ کو بیرون شہر تعمیر کردہ نئی عمارت میں منتقل کر کے پرانی عمارت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ ہسپتال کی منتقلی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف ہسپتال کی پرانی عمارت سے اے سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی شہر سے باہر منتقلی سے ایمرجنسی کی صورت میں بروقت علاج ممکن نہیں رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں