معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی استحکام بھی ضروری:شفیق احمد گجر

معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی  استحکام بھی ضروری:شفیق احمد گجر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ حکومت کے عملی اقدامات سے معاشی استحکام میں اب کوئی دوسری رائے نہیں۔۔۔

 مگر معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی استحکام کی ضرورت اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی ضرورت ہے جب تک بلوچستان میں امن نہیں ہوگا اورپنجابیوں سے نفرت ختم نہیں ہوگی اس وقت تک بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری ایک سوالیہ نشان ہے اس کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کرسکیورٹی اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کرحکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں