سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ڈاکٹر کاشف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کا دورہ

 سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ڈاکٹر کاشف کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کا دورہ

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ ، پولیو مہم اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ، ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف نے انتظامی امور پر بریفنگ دی ۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ کیا ،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے انہیں انتظامی امور پر بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے پولیو مہم کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف باجوہ نے کہا کہ پولیو کو صرف ویکسین کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے ،ہمارے ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں