کم عمر بچے سے کچرا اٹھوانے پروالد کیخلاف مقدمہ درج

کم عمر بچے سے کچرا اٹھوانے  پروالد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر بچے سے مبینہ طور پر کچرا اٹھوانے والے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے صابریہ سراجیہ سکول کے قریب چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے علی عباس کو کچرا اٹھاتے ہوئے پایا جسے اس کا والد صغیرمبینہ طور پر کچرا اٹھانے پر مجبور کررہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں