یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو )فیصل آباد میں منعقدہ کراٹے چیمپئن شپ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب(یو سی پی)نے جیت لی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے منعقدہ کراٹے چیمپئن شپ میں پبلک اور پرائیوٹ یونیورسٹیز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر انتظام دو روزہ ایچ ای سی کراٹے چیمپئن شپ 2024-2025 کا اختتام ہو گیا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔جن میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، منہاج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد، پنجاب یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا، سپیرئر یونیورسٹی لاہور سمیت دیگر یونیورسٹیز شامل ہیں۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں کیش پرائز تقسیم کئے ، پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، دوسری پوزیشن سپیرئر یونیورسٹی جبکہ تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف پنجاب نے حاصل کی۔