چنیوٹ انتظامیہ کی بھارت کیخلاف آپریشن کی کامیابی پرریلی

چنیوٹ انتظامیہ کی بھارت کیخلاف آپریشن کی کامیابی پرریلی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیراہتمام الفتح ریلی نکالی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید نے ریلی کی قیادت کی،میونسپل کمیٹی سے شروع ہونے والی ریلی ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ،چیف آفیسرز، ایجوکیشن،ہائی ویز،ہیلتھ سمیت تمام ضلعی سربراہان اور ملازمین ریلی میں موجود تھے جبکہ ضلعی صدرانجمن تاجراں حاجی جمیل فخری،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر مقصود ہرل، صحافیوں اور مسیحی برداری نے بھی ریلی میں بھرپور شرکت کی، اس دوران شرکاء نے قومی پرچم لہرائے جبکہ ویسٹ ورکرز نے بھنگڑا ڈال کر فتح کا جشن منایا۔اس موقع پر مقرررین نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی جرات بہادری اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے ، پاک افواج کا آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن رہا جس نے چند گھنٹوں میں ہی بھارتی فوج کو بے نقاب کردیا۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی۔مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے جس نے دن کے اجالے میں بھارت کو تگڑاجواب دیا،پاک فوج اعتماد اور شفافیت کا ثبوت ہے ،ضلعی انتظامیہ سمیت اہلیان چنیوٹ نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں