حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم ،ہیلتھ ورکرز کو موٹرسائیکلیں فراہم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر نگرانی اہم اور انقلابی اقدام اٹھایا گیا ہے ۔
ضلع بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو موٹرسائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بروقت ویکسی نیشن کے اہداف مکمل کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے خود موٹرسائیکلیں ہیلتھ ورکرز کے حوالے کیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور مستقبل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ہیلتھ ورکرز کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی۔