یوم ِتشکر پر کمالیہ میں انتظامیہ کی ریلی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )یوم ِتشکر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر کی زیر نگرانی چیف آفیسر علی رضا اور تحصیلدار امان اﷲکی زیر قیادت اے سی آفس تا کلمہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔
طلبہ سمیت تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا نے کہا کہ پاک افواج نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ، بزدل دشمن کو گھر میں گھس کر عبرتناک سبق دیا۔