گوجرہ میں بھی یوم تکبیر جوش وجذبہ سے منایاگیا
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں بھی یوم تکبیر ملی جوش وجذبہ سے منایاگیا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبرکی زیر صدارت تقریب منعقدہوئی۔۔
جس سے خطاب میں مقررین نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 کا دن پاکستانی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جس نے نہ صرف ملکی دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ دنیا میں پاکستان کو ایٹمی طاقت کے طور پر منوایا،تقریب میں چیف آفیسر یاسر شاہ، صدر انجمن تاجران منصور احمد ،صدر بار طارق حسین ا و دیگر موجود تھے، آخر میں ریلی نکالی گئی۔